ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / سنندا پشکر قتل معاملہ:ہائی کورٹ نے لگائی دہلی پولیس کوپھٹکار

سنندا پشکر قتل معاملہ:ہائی کورٹ نے لگائی دہلی پولیس کوپھٹکار

Wed, 30 Aug 2017 20:40:41  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،30اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سنندا پشکر کی موت کے معاملے میں ہائی کورٹ نے دہلی پولیس کو سخت پھٹکارلگائی ہے۔کورٹ نے پولیس کو سخت لہجے میں کہا کہ تین سال سے زیادہ گزر جانے کے بعد بھی آپ لوگ کسی نتیجے پر نہیں پہنچ پائے ہیں۔عدالت نے پوچھاکہ دوہفتے میں بتائیں کہ کیس بندکرناہے چارج شیٹ فائل کرنی ہے۔سنندا پشکر کی موت کے مقدمے کی تحقیقات کے دوران ہائی کورٹ نے ناراضگی ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ 2014کے معاملے میں آپ کے پاس اب تک نہ کوئی اسٹیٹس رپورٹ ہے اور نہ ہی آپ کلوزررپورٹ لگاپائے ہیں، یہ کیا ہے؟ کیوں 3سال سے زیادہ کا وقت گزر جانے کے بعد بھی آپ کسی نتیجے پر نہیں پہنچے۔سبرامنیم سوامی نے کہا کہ یہ کیس قتل کے علاوہ منی لانڈرنگ سے منسلک ہے، جس کی جانچ ہو نی بہت ضروری ہے۔امیدہے کہ سنندا کاقتل اسی لئے کیاگیاہو۔پولیس اس چیزپراپناوقت کیوں ضائع کررہی ہے کہ کون سا زہر دیا گیا؟ تحقیقات اس بارے میں ہونی چاہئے کہ اسے زہر کیوں دیاگیا،لہذاکورٹ اس تحقیقات کی نگرانی کرے۔


Share: